اوباما مقبولیت کے اعتبار سے میکین سے آگے نکل گئے: رائے عامہ
اوباما مقبولیت کے اعتبار سے میکین سے آگے نکل گئے: رائے عامہ
اردوٹائمز(نیوز) امریکی رائے عامہ کے ایک جائزہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار باراک اوباما مقبولیت میں ری پبلیکن امیدوار جان میکین سے آگے ہیں۔ این بی سی نیوز اور وال سٹریٹ جرنل کے مشترکہ سروے کے مطابق جان میکین پر 41 کے مقابلہ میں اوباما کو 47 فیصد برتری حاصل ہے۔ دو ماہ پہلے یہ برتری محض تین فیصد کی اکثریت سے تھی۔ اوباما کو میکین کے مقابلے میں بہت سے اہم گروپوں کی حمایت حاصل ہے جن میں ہسپانوی نژاد آبادی اور سفید فام خواتین شامل ہیں۔ تاہم سفید فام امریکی مردوں کی اکثریت میکین کی حامی ہے۔