اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:59:00

ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکنز کا مقامی نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ

ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکنز کا مقامی نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ

 


اردو ٹائمز(نیوز) مقامی کلب میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکنز کی جانب سے استقبالیہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہڈسن کاﺅنٹی میں نیو جرسی سٹیٹ کے سینٹ اور اسمبلی کے ارکان، کاﺅنٹی ایگزیکٹو کے نمائندوں اور میئر جرسی سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپاکو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالجبار ملک نے کمیونٹی کیلئے اپاکو کی خدمات کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر ملک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب عوامی نمائندوں سے رابطوں کا مسلسل اور م¶ثر سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ عوامی نمائندے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہوں اور انہیں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی اور اسکے تعاون کا احساس ہو۔ عوامی نمائندوں کو پاکستانی کمیونٹی کی امریکی نظام میں شرکت اور اس ضمن میں تیاری سے بھی آگاہ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ملک نے خاص طور پہ اس بات کا ذکر کیا کہ اپاکو جرسی سٹی میں پاکستانی امریکنز کے م¶ثر ووٹنگ بلاک کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ہمارا ٹارگٹ پانچ ہزار ووٹر کا ریکارڈ تیار کرنا ہے تاکہ ان افراد سے مضبوط رابطے اور رہنمائی کے ذریعے ہم امریکی نظام میں اپنی حیثیت بنا سکیں۔ جرسی سٹی کے بعد نیوجرسی سٹیٹ کے ہر شہر اور ٹاﺅن میں جہاں پاکستانی اور دوسرے مسلمانوں کی مناسب تعداد ہو اسی طرح کا ایک ووٹنگ بلاک بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں جرسی سٹی میں ووٹر لسٹ دو ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ استقبالیہ میں اسمبلی مین Rubon Ramos سٹیٹ سنیٹر کننگھیم، ہڈسن کاﺅنٹی ایگزیکٹو کے نمائندوں، میئر جرسی سٹی کے نمائندوں کے علاوہ ڈاکٹر علی چودھری اور امریکن مسلم الائنس نیوجرسی کے چیئرمین زاہد حسن نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر علی چودھری نے اپاکو کے مشن اور کاوشوں کی تعریف کی اور اس بات پر زور دے کر کہا کہ جتنی دیر تک پاکستانی کمیونٹی ووٹ کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس نہیں دلائے گی ہمارے مسائل اور انکا حل ایک خواب ہی رہیں گے۔ ڈاکٹر علی چودھری نے اس بات پہ خوشی کا اظہار کیا کہ اپاکو نے قابل تقلید کارنامہ سرانجام دیا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو اس سلسلے میں اپاکو کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے تاکہ الیکشن میں جب ایک بلاک کے طور پر ووٹ پڑیں گے تو سیاسی رہنما اس بات کو نظرانداز نہیں کر سکیں گے۔ اسمبلی میں روبن راموس نے دعوت کا شکریہ ادا کیا اور اپاکو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سنیٹر کننگھیم نے بھی استقبالیہ میں دعوت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کونسل جنرل پاکستان ثاقب رﺅف نے پاکستانی برادری کی امریکی سوسائٹی میں مثبت کارکردگی اور امریکی معیشت میں مثبت کردار کو سراہا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستانیوں کو امریکی نظام میں اپنا مقام بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔ ایک متحرک اور پُراثر کمیونٹی نہ صرف اپنے افراد بلکہ اپنے ملک کیلئے بھی ایک فخریہ بات ہے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اپاکو کے سیکرٹری جنرل حافظ اعظم ریاض نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications