اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:55:00

”ہنسنا ہے تو ورجینیا چلئے“ رچمنڈ میں کلب آپ کا منتظر

”ہنسنا ہے تو ورجینیا چلئے“ رچمنڈ میں کلب آپ کا منتظر
اردو ٹائمز(نیوز) ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک ایسا کلب موجود ہے جہاں داخل ہونے والا شخص اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکتا اور قہقہے لگا کر ہنسنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ اس کلب میں ممبرشپ کی شرط ہنسنا اور قہقہے لگانا ہے۔ کلب میں ہنسی کو ذہنی دباﺅ دور کرنے کیلئے ایک تھیراپی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کلب کے ممبر دل کھول کر ہنستے ہیں اور اس ہنسی کے ذریعے ذہنی تناﺅ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید وہ اس مقولہ پر کام کر رہے ہیں کہ ہنسی علاج غم ہے۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier