اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:55:00

مسلم لیگ ن کے وزراءکی علیحدگی پیپلز پارٹی کیلئے نیک شگون ہے: رضوان حمید

مسلم لیگ ن کے وزراءکی علیحدگی پیپلز پارٹی کیلئے نیک شگون ہے: رضوان حمید
اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق صدر رضوان حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کابینہ سے علیحدگی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی کیونکہ مسائل کے حل کیلئے اب پیپلز پارٹی شریف برادران کی بلیک میلنگ سے آزاد ہو گی۔ آصف علی زرداری کے نام ای میل ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم سنگین مسائل کا شکار ہے اور اس موقع پر شریف برادران ہٹ دھرمی کی سیاست کر رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب حکومت سے بھی الگ کیا جائے کیونکہ پیپلز پارٹی نئے اتحادی بنا کر پنجاب میں اپنی حکومت اور اپنا وزیراعلیٰ لا سکتی ہے۔




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications