اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:48:00

علامہ سخاوت حسین سندرالوی کی ایک اور کتاب منظرعام پر آ گئی

علامہ سخاوت حسین سندرالوی کی ایک اور کتاب منظرعام پر آ گئی
اردو ٹائمز(نیوز) ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کی ایک اور کتاب کی تقریب رونمائی اتوار 18 مئی کو المہدی سنٹر بروکلین میں 6 بجے شام درس قرآن کی نشست نمبر 119 میں ہو گی جس میں علمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔ قاری سید اصغر نقوی اور حاجی نذیر چٹھہ کی طرف سے ڈنر دیا جائے گا۔ یہ علامہ کی چوتھی کتاب ہے اس سے پہلے بحورالغمہ مشتمل برا واقعات کربلا تاریخ مختار، برکات اعظم شائع ہو چکی ہے جبکہ تحفتہ العوام مستند درس قرآن جلد نمبر 1 زیر اشاعت ہے۔ امام علی نقیؑ کے حالات پر مشتمل کتاب چودہ شمارے کی جلد نمبر 12 ہے۔ چودہ معصومین کے حالات پر مشتمل یہ چودہ جلدیں شائع ہونے کیلئے تیار ہیں جیسے ہی سپانسر ملیں گے یہ کتب شائع ہو جائیں گی۔ کتاب سیرت امام علی نقیؑ کو سید مختار حسین شاہ نقوی آف نیویارک نے سپانسر کیا ہے۔ رابطہ 267-505-3284






 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier