اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 06:39:00

جے پور میں بم دھماکوں سے بیگناہ لوگوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی

جے پور میں بم دھماکوں سے بیگناہ لوگوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی
اردو ٹائمز(نیوز) پیپلز پارٹی نیویارک کے صدر سرور چودھری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن، جنرل سیکرٹری ملک مشتاق، سینئر نائب صدر عرفان میر، نائب صدر ریاض چودھری، عمران جوئیہ نے بھارت کے شہر جے پور میں 8 بم دھماکوں میں 100 سے زائد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت اور لاتعداد زخمی شہریوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے۔ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور جو اس واقعہ میں بہت زیادہ زخمی ہیں انکو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے۔ پیپلز پارٹی نیویارک کے تمام عہدیدار مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔




  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications