الشفا ٹرسٹ پاکستان کا معروف غیر سیاسی اور خیراتی ادارہ
الشفا ٹرسٹ پاکستان کا معروف غیر سیاسی اور خیراتی ادارہ
اردو ٹائمز(نیوز) الشفاءٹرسٹ1985ءمیں قائم کیا گیا تھا یہ ایک معروف غیر حکومتی‘ غیر سیاسی اور خیراتی ادارہ ہے ‘ صدر پاکستان اس ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف ہیں۔ اس کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں ریٹائرڈ افسر‘ تاجر‘ بیورو کریٹس اور پروفیشنلز شامل ہیں۔ اس ٹرسٹ کے قیام کا مقصد اندھے پن کے خلاف جنگ کرنا ہے۔ یہ آنکھوں سے متعلق معیاری اور سب کی رسائی کے مطابق خدمات انجام دیتا ہے۔ ڈاکٹروں ‘ نرسوں کی تربیت کے علاوہ آنکھوں کے امراض کے شعبہ میں ریسرچ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ٹرسٹ کمپلیکس اسلام آباد سے 35کلو میٹر دور جی ٹی روڈ پر واقع ہے اس کے پانچ دیگر شعبہ جات بھی ہیں ۔ ان میں الشفاءآئی ہسپتال راولپنڈی‘ کوہاٹ ‘ سکھر‘ کوئٹہ اور مظفر آباد شامل ہیں۔ کوئٹہ اور مظفر آباد کے ہسپتال جلد کام شروع کر دینگے۔ اس کا سرمایہ610ملین روپے (12ملین ڈالر) اس میں سے75%عطیات سے حاصل ہوا۔ 75%مریضوں کامفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ20%رعایتی ریٹ پر علاج کراتے ہیں صرف5%تمام اخراجات ادا کرتے ہیں۔ ہمارا سالانہ خرچ 120ملین روپے سالانہ ہے اس میں سے40%عطیات سے ملتا ہے۔25%زکوٰة اور دیگر گرانٹس سے حاصل ہوتا ہے اس ٹرسٹ کے بانی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانداد خاں اس وقت امریکہ میں ہیں۔ (ان کی مصروفیات ٹرسٹ کے لئے جذبات اور دیگر امور کے بارے میں اردو ٹائمز کے آئندہ شمارے میں تفصیل دی جائے گی