/ کمیونیٹی خبریں/ امریکہ کمیونیٹی

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Thu, 08 May 2008 00:38:00

انگلینڈ کی لنکا شائر کاﺅنٹی کے سابق لارڈ میئر ملک رفیق نیویارک میں

انگلینڈ کی لنکا شائر کاﺅنٹی کے سابق لارڈ میئر ملک رفیق نیویارک میں
اردو ٹائمز(نیوز) انگلینڈ کی لنکا شائر کاﺅنٹی کی برنلے کونسل کے سابق لارڈ میئر ملک محمد رفیق اپنی بیٹی اور داماد سے ملنے نیویارک آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ انگلینڈ میں برطانوی سیاست اور پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں میں کافی سرگرم رہے ہیں۔ وہ عہدہ سے ریٹائر ہونے کے باوجود سرگرم ہیں۔ وہ پاکستانی ایسوسی ایشن آف یوکے فیڈریشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ جناح سینٹر برنلے کے والنٹیئر پراجیکٹس منیجر ہیں۔ سینٹر پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، نوجوانوں اور بچوں کی تعلیم اور صحت کیلئے سرگرم ہیں۔ ہفتہ کو یہاں بچوں کیلئے ڈھائی گھنٹے کیلئے مختلف کھیلوں اور تفریح کا انتظام کیا جاتا ہے۔ جمعرات کو نوجوانوں کیلئے 3 گھنٹے مخصوص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں ایک طرف کمیونٹی کو برطانوی معاشرے کا اہم حصہ بنایا جائے وہی جناح سینٹر اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی سروسز اِنک نے ملک محمد رفیق کی نیویارک آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا گیا ہے کہ ملک رفیق کی انگلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سنہرے الفاظ میں لکھا جاسکتا ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی سروسز اِنک ملک محمد رفیق کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کررہی ہے جس کی تفصیلات اور دیگر معلومات کیلئے افتخار بٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 347-633-7891




   کھیل 
راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل...

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل گئی

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ...

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ حصہ لوں گا: اعصام الحق

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی...

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی...

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی اصلیت ظاہر کردی‘ رکی پونٹنگ


  تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications