اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 08 May 2008 00:36:00

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ و نور کی برسات: شیکھر کے فیشن شو نے سب کو موہ لیا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ و نور کی برسات: شیکھر کے فیشن شو نے سب کو موہ لیا

اردو ٹائمز(نیوز) 25اپریل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی رنگ و نور کی برسات سے رنگارنگ منظر پیش کرنے لگی جب 192 ممالک کے 450 مہمانوں نے ”یو این سٹاف ڈے 08ئ“ منایا۔ اس موقع پر بھارتی نژاد امریکی شیکھر راہیت کے فیشن شو کا مظاہرہ بھی ہوا۔ یہ اقوام متحدہ ایسے ادارے میں کسی بھارتی ڈیزائنر کا پہلا فیشن شو تھا۔ اس ایونٹ کا تعارف مس یونیورس 2007ءریو موری نے کرایا جبکہ تقریب کے میزبان اقوام متحدہ ایگزیکٹو سیکرٹری کے آفس کے آنند پانڈے تھے۔ یو این سٹاف یونین نے سان فرانسسکو میں مقیم شیکھر راہیت کو مدعو کیا تھا۔ انہوں نے 10 ماڈلز کے ساتھ انٹرنیشنل کولیکشن پیش کی۔ ان میں مس انڈیا، نارتھ کیلیفورنیا، مدھو پنجابی اور مس ٹورازم چین یوچنیان شامل تھیں۔ یو این سٹاف ڈے ہر سال منایا جاتا ہے۔ روایتی لباس میں موجود اس فیشن شو میں شریک افراد نے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ راہیت کے ڈیزائن علامتی ماحول دوست ڈیزائنوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ انہوں نے 14 سال تکف یشن شو کرائے ہیں۔ ماڈل نے جو گاﺅن پہنے وہ ایک خوبصورت امتزاج لئے ہوئے تھے جو جارجیٹ، ساٹن اور را سلک کے بنے ہوئے تھے۔ ہینڈ ایمبرائیڈری، بیڈ ورک اور کرسٹلز نے ان کی شان مزید دوبالا کردی۔ فیشن شو کے میڈیا سپانسر انہاد کے صدر سلیخ نے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے رہینگے۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier