اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 08 May 2008 00:35:00

امریکہ سے پاکستانیوں کی فون کالز کے نرخوں میں 160 فیصد اضافہ: کمیونٹی پریشان

امریکہ سے پاکستانیوں کی فون کالز کے نرخوں میں 160 فیصد اضافہ: کمیونٹی پریشان
اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے امریکہ سے پاکستان کو آنے والی طویل فاصلہ کی فون کالز کے نرخ 160 فیصد بڑھا دئیے ہیں۔ یہ نرخ 5 سینٹ فی منٹ سے بڑھا کر 13 سینٹ فی منٹ کر دئیے گئے ہیں جس سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی یہ کوتاہ نظر پالیسی پاکستانی کمیونٹی کےلئے انتہائی پریشانی کا باعث ہے اور وہ اس قدر مہنگے فون استعمال کرنا افورڈ نہیں کر سکتے حکومت کے اس اقدام سے شاید اسے تو کچھ ریونیو مل جائے مگر اس کے لوگوں پر بہت دیرپا منفی اثرات پڑینگے۔ اس بارے میں ایک صارف نے بتایا ہے کہ اسے فون کال کے بعد ملنے والے میسیج پر یقین نہیں آ رہا تھا جس میں بتایا گیا کہ فون کال کے چارجز میں 160 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ سن کر اور بھی دلی تکلیف ہوئی کہ یہ اقدام پی ٹی اے نے کیا ہے۔ بزنس لیڈروں کے خیال میں 21ویں صدی مشرق کی ہے اور وہ ترقی پذیر اقوام جو ایک دوسرے کے ساتھ بہت سستے نرخوں میں منسلک ہونگی وہی اس دور کی فاتح ہونگی۔ مثال کے طور پر چین اور بھارت اس لحاظ سے بہت سستے ملک ہیں چین کو کال کرنے میں 2 سینٹ فی منٹ خرچ ہوتے ہیں جو کینیڈا یا امریکہ میں کال کرنے سے بھی سستا ریٹ ہے۔ ہمارے خیال میں پی ٹی اے کا یہ تازہ اقدام پاکستانی کمیونیکیشن کو دنیا سے دور اور پسماندگی کی جانب لے جائے گی۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اس اقدام پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے کاروباری امیج پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier