سان ڈیاگو: چھاپہ میں 75 طلبا منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار
سان ڈیاگو: چھاپہ میں 75 طلبا منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار
اردو ٹائمز(نیوز) سان ڈیاگو یونیورسٹی کے 75 طلباءکو منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ یہ آپریشن کلین اپ گزشتہ برس ایک طالب علم کے کوکین کی زیادہ خوراک لینے کے بعد اس کی موت واقع ہونے کی اطلاعات کے بعد عمل میں آیا ہے۔ آپریشن کے دوران ایک لاکھ ڈالر کی کوکین، میری جوانا اور شاٹ گن اور ہینڈ گن سمیت اسلحہ برآمد ہوا۔ یہ بات نارکوٹکس ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے بتائی ہے۔