اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 08 May 2008 00:32:00

پاکستان میں حکمران اتحاد ختم ہوا تو دو سال میں نئے الیکشن ہو جائینگے: امریکی مبصرین

پاکستان میں حکمران اتحاد ختم ہوا تو دو سال میں نئے الیکشن ہو جائینگے: امریکی مبصرین

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے اتحاد ختم ہونے کی صورت میں مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے دو سال کے اندر اندر دوبارہ عام انتخابات کا امکان بھی پایا جاتا ہے۔ ان مبصرین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت صرف اسی صورت میں آ سکتی ہے جب سیاسی جماعتیں مل کر عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہوں۔ مگر ابھی تک قوم کے کسی مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا۔ الیکشن کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے 5 مبصرین نے جہاں پاکستان کے انتخابی نتائج کو کسی حد تک دھاندلی کے باوجود شفاف قرار دیا وہاں انہوں نے ووٹنگ کے عمل کو بھی فرسودہ قرار دیا انتظامی معاملات کو انہوں نے غیر اطمینان بخش قرار دیا۔ مبصرین نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کے کردار کے حوالے سے بھی منفی تاثرات دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں جاگیرداری نظام پر چل رہی ہیں اور ان کے اندر جمہوریت کا فقدان ہے۔ حکومت میں طاقت کے توازن کے مسائل حل کرنا ضروری ہیں۔ حکومتی اتحاد اگرچہ عوام کی خواہش کی ترجمانی کرتا ہے تاہم یہ صرف صدر مشرف کی موجودگی سے مشروط ہے صدر مشرف کے جانے کے بعد یہ خطرہ میں پڑ سکتا ہے اور خدشہ ہے کہ سیاستدانوں کے تنازعات کی صورت میں پھر فوج برسر اقتدار آ سکتی ہے احتیاط کی ضرورت ہے۔ اقتصادی حالات میں بہتری دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن و امان کی صورتحال جیسی مشکلات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ عوام کو بجلی، پانی خوراک نہ ملی تو اس کے لئے مشکلات پیدا ہونگی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کی ہے مگر اس کی قیمت پاکستان ادا کر رہا ہے امریکہ کو زمینی حقائق کے بارے میں معلومات نہیں اسے نئی حکومت سے تعاون کرنا چاہئے۔ ان مبصرین نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلہ کو سراہا ہے۔





© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier