اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 25 Sep 2008 10:12:00

نوجوانوں میں کرائمز کے اضافے پر کنٹرول کیلئے اضافی وسائل

نوجوانوں میں کرائمز کے اضافے پر کنٹرول کیلئے اضافی وسائل
اردو ٹائمز(نیوز) وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی دوبارہ الیکشنوں میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی تو ان کی پارٹی حال ہی میں نوجوانوں میں ہونے والے کرائمز میں اضافے پر کنٹرول کرنے کے لئے اضافی وسائل مہیا کرے گی اس کے علاوہ قوانین کو بہتر کرے گی تاکہ نوجوان نسل جو آج کل رسک پر ہیں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پر نظر رکھنی ہو گی اور اس کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ آج کل کی نوجوان نسل کا رجحان کرائم کی طرف زیادہ بڑھ رہا ہے جس پر ابھی سے قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بچاﺅ اور بحالی کے لئے ایک پروگرام شروع کر رہے ہیں تا کہ ان چیلنجوں سے بہ احسن طریقے سے نبٹا جا سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کنزرویٹو پارٹی یوتھ گینگ تدارکی فنڈ قائم کرے گی۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ بجٹ میں دس ملین ڈالر سالانہ اضافہ کریں گے۔ یہ فنڈز کمیونٹی کے افراد جو رسک پر ہوں گے کی حفاظت کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔ ایسے گینگ جو مشکلات پیدا کریں گے اور کرائمز میں ملوث ہوں گے کے خلاف استعمال کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے لئے جابز، تعلیم اور مثبت سوشل کاموں میں مصروف کرنے کے لئے بھی استعمال میں لائے جائیں گے تاکہ وہ لوگ اور کمیونٹی کے افراد جو رسک پر ہوں گے اور جن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے سپورٹ کریں گے۔ وزیراعظم ہارپر نے کہا کہ موجودہ ینگ آفنڈر لاءکو نئے قانون کے بعد تبدیل کر دیا جائے گا۔ جو کہ اصولوں اور ذمہ داریوں پر مبنی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ، جذبات کو مجروح کرنے والوںاور حدود سے تجاوز کرنے والوں کے بیشک کچھ حقوق ہیں لیکن ان کے حقوق کو ان کی ذمہ داریوں کے ساتھ بیلنس کرنے کی ضرورت ہے اور یہی ہم کریں گے، ایسے قوانین کو بنایا جائےگا۔ جرائم پیشہ نوجوانوں کو جرم کرنے کےلئے حوصلہ شکنی کا باعث ہونگے۔نئے قوانین کے تحت چودہ سال کی عمر کے نوجوان اور اس سے زائد عمر کے لڑکے کے جرم کرنے پر اور کسی بھی کرائمز میں شامل ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اگر کوئی قتل میں ملوث ہوا تو اس کا نام پبلک میں اناﺅنس کیا جائےگا جب اسے سزا دے دی جائے گی۔ قانون میں یہ شق بھی رکھی جائے گی کہ پراسیکوٹر پری ٹرائل ڈیٹنشن کےلئے درخواست دے سکے گا تاکہ دوسری عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔ یادرہے کہ موجودہ ترامیم 2006 ءمیں نوواسکاٹیا کمیشن کی طرف سے دی گئی ترجیحات اور تبدیلیوں کو پیش نظر رکھ کر کی جائیں گی۔





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier