اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 25 Sep 2008 10:12:00

کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن سالانہ ڈنر منعقد کریگی

کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن سالانہ ڈنر منعقد کریگی
اردو ٹائمز(نیوز) کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے اعلامیئے کے مطابق ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال جامعہ کراچی کے طلباءو طالبات کےلئے مختلف پروگرام پیش کئے جاتے ہیں جس کا بنیادی مقصد سابق طالب علموں کو فیملی کے ساتھ یکجا ہو کر سوشلائزیشن کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سال سابق طلباءکے ساتھ نئے آنے والے ساتھیوںسے ملنے اور رکنیت سازی کے لئے سالانہ ڈنر اور مشاعرے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پروگرام اسلامک سوسائٹی آف بورک ریجن کے آڈیٹوریم واقع 1380- Stouf Ville and Richmond Hill انٹرسیکشن میں منعقد کیا جائےگا۔ پروگرام میں شرکت بذریعہ ٹکٹ 8-10اور 20 سال کی عمر کے بچوں کے لئے دس $ مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات اور رکنیت حاصل کرنے کےلئے ایسوسی ایشن کے ممبران سے ان نمبروں پر رابطے کئے جا سکتے ہیں۔ شمیم حق 905-858-1135 ، مسلم حسنی 905-470-8168 ، صلاح الدین قریشی 905-737-3147 ، جعفر صدیقی 905-608-9177، اشتیاق خان 905-554-1980 ، ناہید رضوی 416-299-6894







 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier