اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 25 Sep 2008 10:11:00

بزم احباب کینیڈا کا عید ملن ڈنر، ایک رنگا رنگ تفریحی تقریب

بزم احباب کینیڈا کا عید ملن ڈنر، ایک رنگا رنگ تفریحی تقریب
اردو ٹائمز(نیوز) بزم احباب کینیڈا کی جانب سے عید ملن ڈنر 18 اکتوبر بروز ہفتہ شام ساڑھے چھ بجے مالٹن کمیونٹی سنٹر 3450 مارننگ اسٹار ڈرائیو میں منعقد ہو گا۔ اس تقریب کی خاص بات بچوں کے لئے ایک شاندار اور حیرتوں سے لبریز میجک شو ہے جس کا دورانیہ ایک گھنٹہ کا ہو گا جس سے بڑے بھی خاصے لطف اندوز ہوں گے۔ مہمانوں سے دلچسپ سوالات کئے جائیں گے اور وہ اپنی پسند کی کوئی بھی چیز پیش کر سکیں گے۔ انعامات، غبارے، چاکلیٹ اور لذیذ ڈنر اس تقریب کی خصوصیت ہو گی۔ اردو تعلیم حاصل کرنے والے بچے اس شو کی نظامت کریں گے۔ ایک مقصدی اور تفریحی عید شو میں آپ کی شرکت مزید خوشیوں کا باعث ہو گی۔ خواہش مند آصف مسعود جامعی 647-283-5656 یا ناظم الدین مقبول 647-500-4885 سے رابطہ فرمائیں۔





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier