مسجد نور الحرم اووک ول میں ہفتہ اور اتوار کو افطاری اور ڈنر دیا جاتا ہے
مسجد نور الحرم اووک ول میں ہفتہ اور اتوار کو افطاری اور ڈنر دیا جاتا ہے
اردو ٹائمز(نیوز) مسجد نور الحرم اووک ول کی تعمیر کا پراجیکٹ بڑے زوروشور سے جاری ہے۔ یہ مسجد 11 ایکڑ پر محیط ہے جس میں ہر قسم کی سہولیات نمازیوں کیلئے میسر ہوں گی۔ مسجد نور الحرم کی انتظامیہ نے شہر رمضان کی آمد پر تمام مسلمان بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ہے۔ مسجد ہذا میں ہر ہفتہ اور اتوار کو افطاری اور ڈنر کا انتظام ہوگا۔ یہ مسجد آپکی توجہ کی منتظر ہے۔ اس کیلئے درخواست ہے کہ تمام مسلمان دل کھول کر عطیات دیں اور صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں۔ اس مسجد میں ایک ہزار ڈالر کا مصلیٰ اپنے یا اپنے والدین کے نام کروائیں اور جنت میں گھر بنوائیں۔ مصلیٰ اور دیگر عطیات ماہانہ بنیاد پر بھی دئیے جاسکتے ہیں۔ عطیات دینے کیلئے آج ہی فون نمبر 905-257-1342 پر کال کریں۔