گہوارہ¿ ادب کے زیراہتمام پروقار اور سنجیدہ شعری نشست کا اہتمام
گہوارہ¿ ادب کے زیراہتمام پروقار اور سنجیدہ شعری نشست کا اہتمام
اردو ٹائمز(نیوز) گزشتہ ہفتہ ٹورنٹو میں ادبی اور ثقافتی تنظیم گہوارہ ادب کے زیراہتمام ایک کامیاب، پروقار اور سنجیدہ شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کی میزبانی متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے ٹورنٹو ایسٹ یونٹ کے اراکین کررہے تھے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد گہوارہ¿ ادب کی کمیٹی کے رکن محمد عباس نے گہوارہ¿ ادب کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا کہ اب سے چند سال قبل گہوارہ¿ ادب کینیڈا میں اردو زبان اور ثقافت کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا تھا اور اس ضمن میں اب تک کئی تقریبات کا اہتمام کرچکا ہے جن میں ٹورنٹو میں اہل ادب کی خدمات کا اعتراف اور مانٹریال میں ایک کامیاب مشاعرہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ کے توقف کے بعد دوبارہ ادبی سرگرمیوں کا اعادہ کیا جا رہا ہے اور یہ تقریبات کینیڈا کے طول و عرض میں منعقد ہوں گی۔ شعری نشست کی صدارت ٹورنٹو میں مقیم پاکستان کی ممتاز شاعرہ محترمہ عابدہ کرامت نے کی۔ 8 سے زیادہ شعری مجموعوں ک یخالق عابدہ کرامت اپنے لہجے کی ندرت اور اپنے موضوعات کیلئے کینیڈا کے ادبی حلقوں میں احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ ٹورنٹو کے جن منتخب شعراءکرام نے اس نشست میں شرکت کی ان میں عابد جعفری، نزہت صدیقی، تسلیم زلفی، کرامت غوری، رشید صدیقی، افضال نوید، منیف اشعر، ذکیہ غزل، احمد سلمان فاروقی، ضامن جعفری، مسلم حنفی، نسرین سید، درخشاں صدیقی، طارق حسین اور منیر سامی شامل ہیں۔ محفل میں شریک شعراءنے اپنا بہترین کلام محفل کے حاضرین کو پیش کرکے بے پناہ پذیرائی حاصل کی۔ یہ محفل اس لئے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں موجود سامعین کا شعر کی سماعت کا ذوق ان کی ادبی دوستی، شناسی اور ادب شناسی کا ثبوت تھا۔ رات دیر گئے تک جاری اس محفل کی نظامت منیر سامی نے کی اور سامعین نشست کے آخر تک پورے انہماک کے ساتھ محفل میں شامل رہے۔ محفل کے اختتام پر گہوارہ¿ ادب کی کمیٹی کے رکن محمد عباس نے شعراءاور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔