اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 13:01:00

المنتظر اسلامک سوسائٹی آف یورک ریجن کی سالانہ باربی کیو پکنک

المنتظر اسلامک سوسائٹی آف یورک ریجن کی سالانہ باربی کیو پکنک
اردو ٹائمز(نیوز) المنتظر اسلامک سوسائٹی آف یورک ریجن ارورہ، نیومارکیٹ اور جی ٹی اے ٹورنٹو کے زیراہتمام 31 اگست بروز اتوار میگنا کے سپورٹس کمپلیکس کے سیمین پارک ارورہ میں شاندار پکنک منائی گئی جس میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ عمدہ اور لذیذ کھانوں کے علاوہ نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ بچوں اور بڑوں نے سوئمنگ، ٹینس، کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، فشنگ، فوٹوگرافی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پورے دن کو یادگار دن بنایا۔ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور تمام مسلمانوں کو المنتظر اسلامک سوسائٹی کی طرف سے رمضان کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اس مبارک مہینے کے صدقے خدا ہم پر رحم فرمائے۔ مسلمانوں کے سارے مکاتب فکر میں اتحاد، محبت، خلوص اور برداشت کی توفیق عطا فرمائے۔





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier