تصور اقبال گوندل کی طرف سے وسیم افضل گوندل اور حاجی افضل چن کے اعزاز میں عشائیہ
تصور اقبال گوندل کی طرف سے وسیم افضل گوندل اور حاجی افضل چن کے اعزاز میں عشائیہ
اردو ٹائمز(نیوز) گزشتہ شب مقامی ریسٹورنٹ میں تصور اقبال گوندل نے نومنتخب صوبائی اسمبلی کے ممبر وسیم افضل گوندل اور ان کے والد محترم سابق منسٹر صوبائی حاجی محمد افضل چن کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا تھا جس میں دوست احباب اور کمیونٹی کے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ تصور اقبال گوندل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ علاقے کی ترقی کیلئے حسب سابق اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وسیم افضل گوندل نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ تقریب میں جن معززین شہر نے شرکت کی ان میں امتیاز گوندل، خرم اقبال، ذکاءاللہ، عاطف اسحاق، ملک ارشد، حاجی اسلم، رضا طفیل وڑائچ، منور حسین گوندل، مرزا کلیم، ذوالفقار مانگٹ، چودھری عمر حیات، عمر گوندل، مرزا بابر، سلطان احمد، نعیم احمد اور چودھری اشرف ورک کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت فرمائی۔