کینیڈا (اردو ٹائمز) انٹرنیشنل
ڈویلمنٹ اینڈ ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون بروز اتوار کو ہائی پارک
میں معذور اور یتیم فلسطینی بچوں کی امداد کےلیے ایک واک اے تھان (walk a thone) اور باربی کیو کا
اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اور خوبصورت موسم میں
باربی کیو کا لطف اٹھایا۔
پروگرام میں سِی ساگا سے ایم پی عمر الغبرا اور
ٹورنٹو پولیس چیف بل بلئیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں موجود لوگوں نے
بچون کی گیمز، رسہ کشی کے مقابلے اور تین ٹانگوں کی ریس سے بھر لطف اٹھایا۔
پروگرام کے اختتام پر ونرز(winners) میں انعام تقسیم کیے گئے اور اس طرح یہ خوبصورت پروگرام
اپنے اختتام کو پہنچا۔