پچھلے
دنوں سال 2008 کے اختتام پر ٹورانٹو کے ایک اسکول ایج وڈ میں ایک ایوارڈ تقریب کا انقعاد کیا گیا ۔ اس تقریب کا مقصد بچوں کی سالانہ کارکردگی پر ان
کا حوصلہ بڑھانا اور ان میں انعامات تقسیم کرنا تھا۔ تقریب میں سکول کے بچوں کے
علاوہ اور بھی بہت سے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل اور ٹیچرز نے میڈلز حاصل کرنے والے بچوں کا حوصلہ بڑھایا
اور انہیں مزید محنت کرتے رہنے کی ہدایت دی۔ تقریب میں بچوں کو تفریح کے بھی کئی
مواقع فراہم کیے گئے تھے۔
ِ