اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 09:44:00

ساحر لدھیانوی کی یاد میں اتوار 25مئی کو ایک یادگار شام منائی جائےگی: بیرسٹرحمید باشانی

ساحر لدھیانوی کی یاد میں اتوار 25مئی کو ایک یادگار شام منائی جائےگی: بیرسٹرحمید باشانی

اردو ٹائمز(نیوز) امن اور انصاف کے داعی اور اردو کے عظیم انقلابی شاعر ساحر لدھیانوی کی یاد میں ایک یادگار ادبی اور ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب اتوار پچیس مئی کو شام چھ بجے سیرل کلارک تھیٹر 200 لوفر لیک روڈ برامپٹن میں ہوگی۔ تقریب کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے بیرسٹر حمید باشانی نے بتایا کہ تقریب میں پاکستان انڈیا اور بنگلہ دیش کے گلوکار ساحر کا کلام پیش کریں گے۔ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ شاعر ادیب اور دانشور ساحر کے فن اور شخصیت پر گفتگو کریں گے۔ ساحر کے کلام اور ان کے نظریات کے حوالے سے تحقیقی مقالات بھی پیش کیے جائیں۔ یہ ایک خوبصورت رنگارنگ تقریب ہوگی جس میں جنوبی ایشیائی لوگ ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر اپنی ثقافتی ورثے پر گفتگو کریں گے۔ ساحر لدھیانوی کا شمار اردو ادب کے بڑے ترقی پسند اور روشن خیال شعراءمیں ہوتا ہے۔ ساحر نے اپنی ترقی پسندانہ شاعری کا آغاز 1936ءمیں انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیراثر کیا۔ انہوں نے امن‘ مساوات اور انصاف کے حوالے سے لازوال شاعری کی اور پر چھائیں جیسی معرکعتہ الآرانظم تخلیق کی۔ اس خوبصورت تقریب کا داخلہ ٹکٹ صرف پندرہ ڈالر ہے۔ مزید معلومات‘ بکنگ اور سپانسرشپ کے لیے بیرسٹر حمید باشانی سے 416-399-7602 یا میرہ شرما سے فون نمبر416-471-1047 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کوئی مجھ کو یاد کرے‘ کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے‘ مصروف زمانہ میرے لیے کیوں اپنا وقت براد کرے؟

 





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications