اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 09:43:00

اردو کے عظیم شاعر ساحر لدھیانوی کی یاد میں تقریب کی تیاریاں مکمل‘ یہ ایک یادگار تقریب ہوگی

اردو کے عظیم شاعر ساحر لدھیانوی کی یاد میں تقریب کی تیاریاں مکمل‘ یہ ایک یادگار تقریب ہوگی
اردو ٹائمز(نیوز) کینیڈا میں پہلی بار اردو کے عظیم شاعر ساحر لدھیانوی کی یاد میں اتوار پچیس مئی کو شام چھ بجے سیرل کالرک تھیٹر 20 لوفر روڈ براہمپٹن میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تقریب کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ پاکستان‘ انڈیا‘ بنگلہ دیش کے ممتاز گلوکار ساحر لدھیانوی کا کلام گائیں گے۔ شاعر‘ ادیب اور دانشور شاعر کی شخصیت اور فن کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے بیرسٹرحمید باشانی نے کہا کہ ساحر کا شمار اردو کے ممتاز شعرا میں ہوتا ہے۔ اس ترقی پسند اور روشن خیال شاعر نے نوجوان نسل کو متاثر کیا ہے۔ ساحر نے عوامی زبان میں عوام کے عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ فلموں کے لیے لکھنے کے باوجود اس نے ادبی معیار برقرار رکھا۔ ساحر کی شاعری سے اس کے گہرے سامجی اور تاریخی شعور کا اظہار ہوتا ہے۔ اس نے اپنی خوبصورت شاعری کو سماجی انصاف اور مساوات پر مبنی نظریات کے پرچار کے لیے استعمال کیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس عظیم شاعر کی یاد میں پروگرام کر رہے ہیں۔ پروگرام میں شرکت کے خواہش مند 416-399-7602 پر رابطہ کریں۔





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications