اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 09:42:00

پہلی بار خریداری بیسمنٹ کو مدنظر رکھ کر کی جائے

پہلی بار خریداری بیسمنٹ کو مدنظر رکھ کر کی جائے
اردو ٹائمز(نیوز) رئیل اسٹیٹ کے معروف اور تجربہ کار رائیل اسٹیٹ ایجنٹ مبشر احمد نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے متعلق کسی بھی قسم کا کاروباری معاملے کا خیال ہو تو آج کل کے جدید دور میں سب سے پہلے انسان انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرنے کا سوچتا ہے۔ اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ جو معلومات سے بھرپور ہے مثلاً اس میں گھر پہنچنے سے پہلے اس کی تیاری‘ گھر خریدنے سے پہلے کن کن باتوں کا خیال رکھا جائے۔ سب معلومات درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں گھر لینا بچت کا بہترین طریقہ بھی ہے مالک مکان کئی صورتوں میں وقتی طور پر مالی مشکلات کے باوجود مارگیج ادا کرتا رہتا ہے۔ جو وقتی طور پر کئی بار کٹھن ضرور لگتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جو ایکویٹی بنی ہوئی ہے وہ مشکل حالات میں آخری بہترین سہارا بنتا ہے۔ بس یہ سمجھا جائے کہ کینیڈا میں اگر رہنا ہے تو کرایہ تو دینا ہی ہے۔ اسی رقم کو مارگیج کا نام دے دیں تو آپ کا Living status بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ایکویٹی جو بنتی ہے وہ بہترین بچت ہوتی ہے۔ گھر خریدنے کا بہترین وقت وہی ہوتا ہے جب آپ اپنے آپ کو بہتر حالت میں دیکھنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ تو اوپر نیچے ہوتی ہی رہتی ہے لیکن Long Term میں فائدہ ہی ہوتا ہے۔ پہلی بار گھر خریدنے والے کے لیے بہترین گھر ایسا ہے جس کی بیسمنٹ کرایہ پر دینے کے لیے تیار ہو اور پہلے مہینے سے ہی گھر کے اخراجات کو چلانے کے لیے مددگار ہو۔ بہت سے دوست احباب جو ابھی تک اپنا گھر لینے کی ہمت نہیں کر سکے ان کا ایک بڑا سوال یہ ہوتا ہے کہ آیا بیسمنٹ کرایہ پر آسانی سے چلی جائے گی یا خالی رہے گی تو اس کا جواب یہ ہے کہ مبشر احمد نے کہا کہ آپ ایک فرضی اشتہار کسی لوکل اخبار میں یا کسی classified میں بیسمنٹ فار رینٹ کا دے کر دیکھ لیں آپ دیکھیں گے کہ کتنی فون کالز آپ کو آئیں گی جو بیسمنٹ ڈھونڈ رہے ہوں۔ بہرحال آپ کے پاس بیسیوں اور بھی سوالات ہوں گے جن کا جواب تسلی بخش حاصل کرنے کے لیے 24 گھنٹے فون نمبر647-898-3510 پر یا فون نمبر416-742-8000 پر کال کریں۔






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier