اردو ٹائمز(نیوز) TTC سب وے پر قتل کی واردات میں ملوث گینگ کے ایک نوجوان کے بارے میں خیال ہے کہ شاید وہ ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ابراہیم سادات جس کی عمر17 سال ہے اس گینگ میں شامل تھا جنہوں نے گزشتہ دنوں سب وے میں قتل کی واردات کی تھی۔ اس واردات میں اس کے علاوہ کاکو بوکے 20 سال کا گینگ ماسٹر جو ریحان اور بگز کے نام سے معروف ہے بھی پولیس کو مطلوب ہے۔ سب وے میں آخری ڈبے میں سفر کے دوران ساتھی لڑکی سے کسی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا تھا جس پر نوجوان نے پستول نکال لیا اور لڑکی نے اپنے بچاﺅ کے لیے چاقو نکالا۔ اس پر جھگڑا بڑھ گیا اور یوں لڑکی کو گولی مار دی گئی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔ پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے میں کوشش میں مصروف ہے۔