ٹی آر لیجر لارنس سٹریٹ کیمپس کالج میں 16 سالہ لڑکا قتل
ٹی آر لیجر لارنس سٹریٹ کیمپس کالج میں 16 سالہ لڑکا قتل
اردو ٹائمز(نیوز) 16 سالہ نوجوان لڑکے کوٹی آرلیجر اسکول کیمپس میں تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر سکول کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور ایک 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم واردات کے بعد سائیکل پر سوار ہو کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ کالج لارنس سٹریٹ پر واقع ہے۔ قتل کی واردات سکول میں آپسی جھگڑے کے باعث وقوع پذیر ہوئی ہے۔ زخمی لڑکے کو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا اور ہلاک ہوگیا ہے۔ دونوں لڑکوں کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں کیونکہ دونوں کی عمریں بہت کم ہیں۔