اردو ٹائمز(نیوز) انڈسٹری منسٹر جیم پرنٹیس نے کینیڈا میں موجود گیس اسٹیشنوں کی تفصیلی انسپکشن کا آرڈر دیا ہے۔ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض پٹرول پمپوں پر گیس ڈالنے کے پیمانے میں درستگی نہیں ہے جس وجہ سے گاہکوں کو کم گیس ملتی ہے جس سے اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کینیڈا کی پیمائش کمپنی اس کی ذمہ دار ہے کہ وہ پٹرول پمپوں کی صحیح طرح سے انسپکشن کرکے گیس کے ناپ تول کو چیک کرے۔ کسی بھی طرح کی ناپ تول میں کمی کے پتہ لگنے پر $1000 سے $10000 ڈالر تک کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔ منسٹر نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کے تمام پٹرول پمپوں کو ایک خط جاری کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ان سے تعاون کیا جائے۔ انڈسٹری منسٹر پارلیمنٹ میں این ڈی پی کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بیان دے رہے تھے۔