اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 15 May 2008 09:38:00

ایمان کی سلامتی کیلئے رسول اکرم سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا

ایمان کی سلامتی کیلئے رسول اکرم سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا
اردو ٹائمز(نیوز) مسلمانوں کو ایمان کی سلامتی کیلئے رسول اکرم سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا۔ عشق مصطفی ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خود ذکر مصطفی کو بلند کیا ہے اور آپ کی ناموس کا ذمہ بھی خود لیا۔ قرآن مجید میں اللہ پاک نے تمام انبیاءکو ناموں سے مخاطب فرمایا مگر آپ کو القابات سے پکار کر امت مسلمہ کو ادب مصطفی کی تعلیم دی۔ ذکر مصطفی اللہ تعالیٰ نے اتنا بلند کیا کہ جنت کے دروازوں‘ درختوں‘ پتوں اور ستونوں پر آپ کا نام لکھ دیا۔ علامہ حافظ محمد احمد اعوان صاحب نے ان خیالات کا اظہار امجد ملک صاحب کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کے موقع پر کیا۔ اس محفل میلاد میں عالم اسلام کے عظیم نعت خوان سید فصیح الدین سہروردی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس پروگرام میں دیگر نعت خواں حضرات نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔ آخر میں سید فصیح الدین سہروردی صاحب نے دعا کرائی۔





  کھیل

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications