اردو ٹائمز(نیوز) جامع المصطفیٰ مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کے رضا شیخ کے والد گزشتہ ہفتہ انتقال کرگئے۔ ان کے ایصال ثواب کے لیے محفل جامع المصطفیٰ میں منعقد کی گئی جس میں کافی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی اور مرحوم کو ایصال ثواب کے لیے ختم قرآن کیا گیا اور محفل نعت منعقد کی گئی جس میں علام حافظ محمد احمد اعوان نے ایصال ثواب کی شرعی حیثیت پر مدلل بیان فرمایا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ محفل میں عید محمد‘ محمد طاہر‘ فہیم رندھاوا‘ احمد ملک‘ طیب شیخ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ رضا شیخ سے تعزیت کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ (416-258-1274)