اردو ٹائمز(نیوز) مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کے ممبر ایگزیکٹو اور جوائنٹ سیکرٹری فنانس غلام رسول قادری کے والد صاحب پاکستان میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم انتہائی دیندار اور پابند صوم و صلوٰة تھے۔ غلام رسول قادری ان کی علالت کا سن کر پاکستان چلے گئے تھے اور وہاں پر چند روز اپنے والد صاحب کی خدمت کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر اور جامع المصطفیٰ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد احمد اعوان‘ فہیم بخاری‘ احمد ملک‘ فہیم رندھاوا‘ ظفر ارشد‘ کامران رشید‘ طیب شیخ اور دیگر نے ان کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ غلام رسول قادری سے تعزیت اس نمبر پرکی جا سکتی ہے۔ (647-998-9393)