سرکس، میجک شو اور ڈانس کا خصوصی پروگرام ہو گا،میلے میں 250 بوتھ لگائے جاتے ہیں`ایک لاکھ سے زائد کمیونٹی ممبران شرکت کرتے ہیں
سرکس، میجک شو اور ڈانس کا خصوصی پروگرام ہو گا،میلے میں 250 بوتھ لگائے جاتے ہیں`ایک لاکھ سے زائد کمیونٹی ممبران شرکت کرتے ہیں
اردو ٹائمز(نیوز) ریڈیو پاکستان کے معروف اور ہردلعزیز کمپیئر ارشد بھٹی نے اردو ٹائمز کو بتایا ہے کہ 18 مئی 2008ءبروز اتوار کو ہونے والے ساﺅتھ ایشین میلے میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکار ابرارالحق خصوصی شرکت کریں گے۔ اس میلے میں وہ اپنی پرفارمنس بھی دیں گے۔ یہ میلہ انٹرنیشنل سنٹر مسی ساگا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ دوپہر دو بجے سے میلے میں سرکس اور میجک شو کے علاوہ خرید و فروخت کی سہولت موجود ہو گی جبکہ شام سات بجے خصوصی شو کیا جائےگا جس میں ابرارالحق پرفارم کریں گے اور اپنے فن اور گلوکاری کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ میلہ CMR SM101.3 کے زیر اہتمام کروایا جاتا ہے۔ میلے میں کاروباری حضرات کےلئے 250 بوتھ بھی لگائے جائیں گے تاکہ تاجر حضرات اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔ اور میلے میں شریک خواتین و حضرات خریداری کر سکیں۔ مزید معلومات درکار ہوں تو ریڈیو پاکستان کے ارشد بھٹی سے فون نمبر 647-295-7861 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔