اتوار 15 جون کو مارکھم فیئر گراﺅنڈ میں منعقد کیا جائیگا، مختلف قسم کے سٹالز کمیونٹی کی دلچسپی کیلئے ہونگے، پہلی بار کینیڈا کے ساﺅتھ ایشین
اتوار 15 جون کو مارکھم فیئر گراﺅنڈ میں منعقد کیا جائیگا، مختلف قسم کے سٹالز کمیونٹی کی دلچسپی کیلئے ہونگے، پہلی بار کینیڈا کے ساﺅتھ ایشین آئیڈل کا انتخاب ہوگا
اردو ٹائمز(نیوز) پندرہ سال کی مسلسل کامیابی کے بعد ڈائمنڈ پروموشنز ایک بار پھر ایک نئے عزم کے ساتھ اور انتہائی تجربہ کار مارکیٹنگ ٹیم کے ساتھ ٹی ڈی کینیڈا ٹرسٹ ساﺅتھ ایشین میلہ آرگنائز کررہے ہیں۔ اس سال کا میلہ انشاءاللہ اس سال کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ اس میلے سے تمام ساﺅتھ ایشین کمیونٹی کو بہت فائدہ پہنچے گا کیونکہ ڈائمنڈ پروموشن نے کامیابی سے ٹی ڈی کینیڈا ٹرسٹ اور ٹورنٹو سٹار کو سپانسر لاکر ساﺅتھ ایشین کمیونٹی کو کینیڈا میں ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ 15 جون بروز اتوار کو مارکھم فیئر گراﺅنڈ میں مختلف کلچرز کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملے گا۔ لذیذ کھانوں کے فوڈ سٹالز اور دیگر سٹالز جن سے تمام فیملی ممبران دل کھول کر شاپنگ کا مزہ لے سکیں گے۔ بچوں کیلئے بہترین دلچسپی اور تفریح کے پروگرام ہونگے۔ جھولے بھی ہونگے۔ دوپہر بارہ سے لیکر رات بارہ بجے تک نان سٹاپ اوپن لائیو موسیقی کی تقریب ہوگی۔ اس میں بہترین موسیقار اور گلوکار بیسٹ راک بینڈ جن کے مشہور گانوں میں ”عادت“ ”وہ لمحے“ اور ”جدید“ اور مشہور ہٹ ”سجنی“ شامل ہیں۔ پرنس آف کامیڈی کاشف خان اور میلوڈی کوئین سائرہ نسیم کے علاوہ کینیڈا کے چار بہترین میوزیکل بینڈ اور تین بہترین ڈانس گروپ بھی پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ سب سے بڑھ کر کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار ناظرین کینیڈا کے پہلے ساﺅتھ ایشین آئیڈل کا انتخاب کرینگے۔ سٹالز کی بکنگ کیلئے آج ہی سیف شیخ کو 905-201-8010، 905-472-1661 یا 1-877-202-2217 پر کال کریں۔ سپانسرشپ اور شو کی معلومات کیلئے مارکیٹنگ منیجر بلال خان کو فون نمبر 647-404-6026 پر کال کرسکتے ہیں یا پھر ہماری ویب سائٹ www.southasianmela.com پر جاکر وزٹ کریں۔