/ کمیونیٹی خبریں/ کینیڈا کمیونیٹی

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Wed, 07 May 2008 23:45:00

50 قسم کی کینسر کی بیماریوں پر ریسرچ کی جائے گی،3200 افراد ہر ہفتہ کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں،ریسرچ کا مقصد مرض کو بڑھنے سے روکنا ہے

50 قسم کی کینسر کی بیماریوں پر ریسرچ کی جائے گی،3200 افراد ہر ہفتہ کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں،ریسرچ کا مقصد مرض کو بڑھنے سے روکنا ہے
اردو ٹائمز(نیوز) کینیڈا بھی ان ممالک کے ساتھ تعاون کرےگا جو دنیا میں 50 قسم کے کینسر کی بیماریوں میں ریسرچ کرنے کے لیے پروگرام کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔ ریسرچ آرگنائزیشن نے عالمی سطح پر انٹرنیشنل کینسر کنسورشیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کنسورشیم کے تحت اس بات کو ممکن بنایا جائے گا کہ ریسرچ کے کام کو تیز کیا جائے اور ایسا ڈیٹا بیس کی تیاری کی جائے جس سے لوگوں کی پہنچ بآسانی ہو سکے۔ ان ممبر ملکوں میں آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ چین‘ فرانس‘ انڈیا‘ جاپان‘ سنگاپور‘ برطانیہ‘ امریکہ اور یورپین کمیشن شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے کام کو تیز کرکے کینسر جیسے موذی بیماریوں کے بڑھنے سے روکنا ہے۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی ممکن بنانے کے اقدامات کرنے ہونگے۔ یاد رہے کہ 2007ءمیں 7.5 ملین لوگ عالمی سطح پر کینسر سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 12 ملین افراد کینسر کی بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ یہ تعداد مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ کینیڈا میں ایک لاکھ 66 ہزار 400 افراد کینسر میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ کینیڈا میں اس سال 73 ہزار 800 افراد کی موت واقع ہونے کا امکان ہے۔ کینیڈین کینسر سوسائٹی کو اطلاعات کے مطابق 3 ہزار 200 کینیڈین ہر ہفتہ کینسر کے مرض میں ظاہر ہو رہے ہیں جن میں سے 14 سو 19 افراد کے مرنے کے چانسز ہیں۔ ٹورنٹو میں ریسرچرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کینسر کنسوریشم میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور اس انسانی خدمت کے پراجیکٹ میں حصہ لیں گے۔ کنسوریشم نے 10 سالہ پلان تیار کیا ہے جس کے دوران وہ 50 کینسر کی بیماریوں کو فوکس کیا جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریسرچ سے مزید تحقیقی دروازے کھلیں گے اور نئی راہیں ملیں گی۔ یاد رہے کہ ٹورنٹو کینیڈا میں 5 سے 10 ہزار تک بائیو میڈیکل ریسرچرز کام کر رہے ہیں۔ ٹورنٹو میں دنیا کا چوتھا بڑا بائیو میڈیکل سینٹر موجود ہے۔





  کھیل

 تازہ ترین

 تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications