/ کمیونیٹی خبریں/ کینیڈا کمیونیٹی

  

    

پرنٹ اخبار
سیاست
تجارت و معیشت
کھیل اور کھلاڑی
فن و فنکار
سائنس اور ٹیکنالوجی
کمیونیٹی خبریں
سپیشل کونٹینٹ
بچوں کے لیے
خواتین کے لیے
مذہب کے متعلق
  
Wed, 07 May 2008 23:43:00

ہرشی سینٹر مسی ساگا میں ”سمر بیٹس 2008ئ“ یکم جون کو پیش ہوگا،عاطف اسلم‘ کیلاش کھیر‘ امانت علی اور رشا اپنے فن کا جادو جگائیں گے

ہرشی سینٹر مسی ساگا میں ”سمر بیٹس 2008ئ“ یکم جون کو پیش ہوگا،عاطف اسلم‘ کیلاش کھیر‘ امانت علی اور رشا اپنے فن کا جادو جگائیں گے
اردو ٹائمز(نیوز) یونیورسل پروموشن، اگلنگٹن کارپٹ اور پرواسی انٹرٹینمنٹ کی فخریہ پیشکش، ٹورنٹو کا سال کا سب سے بڑا شو ”سمر بیٹس 2008ئ“ یکم جون کو منعقد کررہے ہیں۔ یہ شو ہرشی سینٹر مسی ساگا میں آرگنائز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے بارے میں ایک خصوصی ملاقات میں عامر شمسی نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں جوان دلوں کی دھڑکن عاطف اسلم لائیو پروگرام میں حصہ لیں گے۔ ٹورنٹو اور پاکستان کی شان امانت علی کے علاوہ پنجابی گلوکاری اور گانوں کے بادشاہ کیلاش کھیر کے ساتھ ساتھ خوبصورت شکل و صورت کی مالکہ اور پیاری آواز کا جادو جگانے والی رشا شرما بھی اپنے فن اور گلوکاری کا جادو جگائیں گی۔ گیتوں کے ساتھ ڈانس کیلئے بولی وڈ کے مشہور و معروف فنکار بھی حصہ لیں گے۔ یہ پروگرام مسلسل ساڑھے تین گھنٹے جاری رہیگا جس میں لوگوں کو گیت سنگیت کے ساتھ ڈانس بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ پروگرام کسی ہنگامے سے کم نہیں ہوگا۔ شہر ٹورنٹو میں عاطف اسلم اپنی موسیقی اور گلوکاری سے سننے والوں کو محظوظ کریگا اور محفل کو گرما دیگا۔ امانت علی کی آواز دلوں اور روح کی دھڑکنوں کو چھو جائے گی اور ان کی گلوکاری سے حاضرین محفل خوب لطف اندوز ہونگے اور ان کے فن کا مشاہدہ بنفس نفیس کرسکیں گے۔ کیلاش کھیر کے زوردار گانے حاضرین محفل کو ناچنے پر مجبور کردیں گے۔ یہی نہیں رشا شرما کی آواز اور اس کا حسن سب سننے اور دیکھنے والوں کو لاجواب اور مبہوث کردیگا۔ بولی وڈ کے موسیقار اور ان کا آرکسٹرا کے ساتھ ڈانس کرنیوالوں کی ٹولی کو حاضرین داد دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ سبھی جانتے ہیں کہ عاطف اسلم نے اپنی آواز سے جادو جگایا ہے اور آج کل فلمی ریس میں ان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ عامر شمسی نے کہا ہے کہ یہ شو ٹورنٹو کی تاریخ میں سب سے بڑا، خوبصورت اور یادگار حیثیت اختیار کریگا اور یہ سال 2008ءکا نہ بھولنے والا شو بن جائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے گلوکار پہلی بار اتنا بڑا شو لیکر ٹورنٹو آرہے ہیں۔ اس شو کیلئے ٹکٹ کی قیمت 35، 45، 75، 100 اور VIP رکھی گئی ہے۔ ہرشی سینٹر ایک خوبصورت ہال ہے۔ اس میں بہترین ساﺅنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے اور بہت بڑی سکرین بھی لگائی گئی ہے جس پر یہ پروگرام دکھایا جائیگا جس پر عاطف اسلم اور امانت علی کا ہنگامہ خیز اور فن کی بلندیوں پر مشتمل خوبصورت گلوکاری کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ یونیورسل پروموشن ہمیشہ اس طرح کے شو لیکر آتے ہیں اور ایسے شو یقیناً یادگار بن جاتے ہیں۔ عامر شمسی نے کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے بزنس کو پروموٹ کرا چاہتے ہیں یا بینر لگوانا چاہتے ہیں یا پھر اشتہاری مہم میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا پھر سکرین پر اپنا اشتہار چلوانا مقصود ہو یا سٹیج پر اپنا نام لکھوانا چاہتے ہوں یا پھر سپانسر بننا چاہتے ہوں تو فوری طور پر فون نمبر 416-407-0000 پر مجھ سے (عامر شمسی) رابطہ کریں۔ ٹکٹوں کی فروخت سکاربرو میں عوامی بازار فون نمبر416-291-1010 ‘ مسی ساگا میں مووی ٹائم فون نمبر905-848-1432 انڈوپاک گروسر مسی ساگا فون نمبر905-290-2232 بڑی تیزی سے جاری ہے۔ آج ہی ٹکٹ خریدیں اور نہ ملنے کی زحمت سے بچیں۔ فون نمبر416-870-8000 پر بھی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔




   کھیل 
راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل...

سلیم ملک کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت مل گئی

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ...

فرنچ اوپن میں بھارت کے روہن بھوپانا کے ساتھ حصہ لوں گا: اعصام الحق

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی...

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی...

ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مار کر اپنی اصلیت ظاہر کردی‘ رکی پونٹنگ


  تازہ ترین

  اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications