اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 07 May 2008 23:41:00

کینیڈا کی ہاﺅسنگ مارکیٹ اب کبھی بھی 1974ءیا 1984ءجیسی نہیں ہوگی،جس ملک میں ہر سال تین لاکھ نئے امیگرنٹس بے شمار دولت اور ہنر لیکر آتے ہوں وہاں

کینیڈا کی ہاﺅسنگ مارکیٹ اب کبھی بھی 1974ءیا 1984ءجیسی نہیں ہوگی،جس ملک میں ہر سال تین لاکھ نئے امیگرنٹس بے شمار دولت اور ہنر لیکر آتے ہوں وہاں کی معیشت کیسے خراب ہو سکتی ہے
اردو ٹائمز(نیوز) شہر ٹورنٹو کے مایہ ناز رئیل اسٹیٹ ایجنٹ مسعود خان نے ہمارے نمائندے سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ جب سے امریکہ کے صدر بش نے قوم کو آنے والے معاشی بحران (ری سیشن) کی خبر سنائی ہے امریکی عوام بے حد پریشان ہیں۔ کیٹرینا کے تباہ کن سیلاب کے بعد نیو آرلین شہر کی ویرانی اور امریکہ کی دوسری ریاستوں میں رئیل اسٹیٹ کے بحران نے امریکیوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ کینیڈا امریکہ کا پڑوسی ملک ہے اور سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر۔ اسی وجہ سے امریکہ کے حالات کا ہمارے ملک کینیڈا پر اثرانداز ہونا لازمی ہے یہی وجہ ہے کہ کینیڈا میں بھی بے چینی اور خوف پھیلا ہوا ہے اور عوام ڈر رہے ہیں کہ جائیداد میں انویسٹ کریں یا نہیں ان کو سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ موجودہ انوسٹمنٹ کو فروخت کردیں یا رکھیں عوام کو یہ بھی خوف ہے کہ 1974ءاور 1984ءکی طرح ری سیشن نہ آ جائے انہیں CIBC کے کنڈھی کی پچھلی پیشگوئی بھی یاد آ رہی ہے کہ کینیڈا کی ہاﺅسنگ مارکیٹ میں قیمتیں 25 فیصد کم ہو جائیں گی وغیرہ وغیرہ مگر یقین جانیں اور تسلی رکھیں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ ہماری کمیونٹی کے صف اول کے رئیل اسٹیٹ بروکر اور رئیل اسٹیٹ میں ہال آف فیم ایوارڈ یافتہ مسعود خان جو پچھلے 28 سال سے اس شعبے سے منسلک ہیں اور تین مرتبہ کینیڈا میں ری سیشن سے متاثرہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے عین شاہد ہیں نے رئیل اسٹیٹ میں بحران نہ آنے کی کئی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہر سال تین لاکھ نئے امیگرنٹس بے شمار دولت اور ہنر لیکر آتے ہوں وہاں کی معیشت کیسے خراب ہو سکتی ہے جس ملک کی رئیل اسٹیٹ کی قیمتیں یورپ کے مقابلے میں آدھی ہوں وہاں مارکیٹ کیسے خراب ہو سکتی ہے اور جس ملک کی بیروزگاری اور بڑھوتی مناسب ہو وہاں ری سیشن نہیں آئے گا۔ مسعود خان نے گرتے ہوئے مارگیج ریٹس کو خطرناک قرار دیا اور 40 سال کی Amortization متعارف کروانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کو مارگیج 3.7 فیصد پر مل جاتی ہے جو ایسے لوگوں کو بڑی بڑی مارگیجز لینے پر اکسانے کا کام کرتی ہے لوگ اپنی حیثیت سے بڑھ کر قرضہ لے رہے ہیں اور آج مارکیٹ میں تین سال قبل کے مقابلے میں زیادہ پراپرٹیز پاور آف سیل میں نظر آ رہی ہیں لوگ اپنے گھروں پر 110 فیصد تک مارگیجز کروا لیتے ہیں گویا گھر میں قدم رکھنے سے قبل ہی ان پر 10 فیصد منفی قرضہ ہوگیا تو ظاہر ہے ایسی پراپرٹیز جلد ہی قرقیکا سامنا کریں گی۔ رئیل اسٹیٹ دنیا کی سب سے محفوظ اور نفع بخش انوسٹمنٹ ہے دنیا کے 99 فیصد مالدار لوگ جائیداد کی خریدوفروخت سے ہی مالدار ہوئے ہیں دیکھ بھال کر لگائی گئی رقم 100 فیصد تک منافع دے سکتی ہے آپ کو دبئی یا پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کے بجائے کینیڈا میں اپنی رقم لگانی چاہیے تاکہ اپنی نظروں کے سامنے اپنی جائیداد کو بڑھتے دیکھ سکیں اور فائدہ حاصل کر سکیں۔






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier