29 ملین ڈالر مالیت کی کوکین برآمد کرلی گئی،سمگلر گرفتار‘ عدالت نے ضمانت نامنظور کردی
29 ملین ڈالر مالیت کی کوکین برآمد کرلی گئی،سمگلر گرفتار‘ عدالت نے ضمانت نامنظور کردی
اردو ٹائمز(نیوز) برہمٹن کے ایک ٹرک ڈرائیور کو 29 ملین ڈالر مالیت کی کوکین سمگل کرنے کی کوشش میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں اس کی ضمانت نامنظور کردی گئی ہے۔ 41 سالہ فارون بلنچرڈ جسے کوکین سمگل کرنے اور اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کو دوبارہ اگلے ماہ جون کی 3تاریخ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اتنی بڑی مقدار میں پہلے کبھی کوکین نہیں پکڑی گئی۔ ملزم کو کینیڈا بارڈر ایجنسی نے 230 کلوگرام گاڑی میں چھپائی گئی کوکین سمیت گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ امسال بارڈر پر تین افراد کو ڈرگ سمگلنگ پر گرفتار کیا تھا۔ آج کل سامان کی آمدورفت پر X-Ray سکین کیا جاتا ہے۔ جس سے خفیہ سامان کو ڈھونڈ نکالا جاتا ہے۔