کوئی مجھ کو یاد کرے‘ کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے‘ مصروف زمانہ میرے لیے کیوں اپنا وقت برباد کرے؟
کوئی مجھ کو یاد کرے‘ کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے‘ مصروف زمانہ میرے لیے کیوں اپنا وقت برباد کرے؟
اردو ٹائمز(نیوز) امن اور انصاف کے داعی اور اردو کے عظیم انقلابی شاعر ساحر لدھیانوی کی یاد میں ایک یادگار ادبی اور ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب اتوار پچیس مئی کو شام چھ بجے سیرل کلارک تھیٹر 200 لوفر لیک روڈ برامپٹن میں ہوگی۔ تقریب کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے بیرسٹر حمید باشانی نے بتایا کہ تقریب میں پاکستان انڈیا اور بنگلہ دیش کے گلوکار ساحر کا کلام پیش کریں گے۔ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ شاعر ادیب اور دانشور ساحر کے فن اور شخصیت پر گفتگو کریں گے۔ ساحر کے کلام اور ان کے نظریات کے حوالے سے تحقیقی مقالات بھی پیش کیے جائیں۔ یہ ایک خوبصورت رنگارنگ تقریب ہوگی جس میں جنوبی ایشیائی لوگ ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر اپنی ثقافتی ورثے پر گفتگو کریں گے۔ ساحر لدھیانوی کا شمار اردو ادب کے بڑے ترقی پسند اور روشن خیال شعراءمیں ہوتا ہے۔ ساحر نے اپنی ترقی پسندانہ شاعری کا آغاز 1936ءمیں انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیراثر کیا۔ انہوں نے امن‘ مساوات اور انصاف کے حوالے سے لازوال شاعری کی اور پر چھائیں جیسی معرکعتہ الآرانظم تخلیق کی۔ اس خوبصورت تقریب کا داخلہ ٹکٹ صرف پندرہ ڈالر ہے۔ مزید معلومات‘ بکنگ اور سپانسرشپ کے لیے بیرسٹر حمید باشانی سے 416-399-7602 یا میرہ شرما سے فون نمبر416-471-1047 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔