اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 05:47:00

مناف کالیا اورجاوید خانانی 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ میں

مالیاتی اسکینڈل ، مناف کالیا اور جاوید خانانی کو 26 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

کراچی(این این آئی) مالیاتی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث مناف کالیا اور جاوید خانانی کو 26نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مناف کالیا اور جاوید خانانی کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ آصف احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں ایف آئی اے کے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔قبل ازیں ایف آئی اے نے مالیاتی اسکینڈل کیس کے لئے عصمت مہدی کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا جبکہ ان کی معاونت سرمد اعوان اور بیرسٹر کمیل شیرازی کرینگے۔ ملزمان کی طرف سے رضا ہاشمی پیش ہوئے۔ مناف کالیا اور جاوید خانانی کو کل رات خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی لایا گیا تھا۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier