اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 02:56:00

گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کریونائیٹڈ بینک لوٹ لیا

ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے سیکورٹی گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں یونائیٹڈ بینک سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار

فیصل آباد(این این آئی) ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے سیکورٹی گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں یونائیٹڈ بینک سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے ۔ تعاقب کے باجود پولیس ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی تاہم پوچھ گچھ کیلئے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ جمیل آباد میں واقع یونائیٹڈ بنک میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے سکورٹی گارڈ غلام سرور کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اس سے گن چھین لی اور کیشیئر کے پاس پڑی رقم 16لاکھ 80 ہزار 735 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جو اس نے چند منٹ قبل ہی لاکر سے نکال کر کاﺅنٹر پر رکھی تھی ۔بعد ازاں ملزمان نے مہدی محلہ کے قریب رائفل پھینک دی جو پولیس کو مل گئی ہے ۔ واردات کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اقبال، ڈی ایس نشاط آباد سرکل طاہر مسعود اور ایلیٹ فورس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضلع بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کا تعاقب کیا گیا مگر ان کا سراغ نہ لگایا جا سکا ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier