اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 03:31:00

مسلح ڈاکو دو زمینداروںکی چھ بھینسیں کھول کر لے گئے

چنیوٹ---مسلح ڈاکو دو زمینداروںکی چھ بھینسیں کھول کر لے گئے‘زمینداروں پر تشدد‘علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

چنیوٹ(این این آئی)چھ ڈاکو اسلحہ کے زور پر پانچ بھینس کھول کر ٹرک میں لاد کر لے گئے اور زمیندار کو مار مار کر لہولہان کر دیا اور اسے رسیوں سے چار پائی پر باندھ کر فرار ہو گئے- ڈکیتی کی اس واردات پر سارے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ ساتھ والے گاﺅں سے بھی زمیندار پر تشدد کر کے ایک بھینس چوری کر لی گئی۔ اسطرح ایک ہی رات میں چھ قیمتی بھینسیں چوری کر لی گئیں- تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرچنیوٹ کے علاقہ موضع ساڑمرادوالہ کے زمیندار احمد ولد قادر قوم ہرل اپنے ڈیرہ پر بھینسوں کے باڑہ پر سویا ہوا تھا کہ رات کو چھ مسلح ڈاکو ٹرک لیکر آ گئے اور زمیندار نے مزاحمت کی تو اسے مار مار کر لہولہان کر کے پانچ قیمتی بھینسیں مالیتی پانچ لاکھ روپے ٹرک پر لاد کر فرار ہو گئے، جاتے ہوئے زمیندارکو چارپائی کے ساتھ باندھ کر چلے گئے۔ اسی رات موضع کالرو چک نمبر 14 ج ب میں بھی نورا کالروکی ایک بھینس مالیتی 75ہزار روپے تین ڈاکوﺅں نے چوری کر لی- مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے نورا پر زبردست تشدد کر کے اسے آدھ موا کر دیا اور بھینس لیکر فرار ہو گئے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier