اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:06:00

پسند کی شادی کرنےپر نوجوان کی بہن کو اغواءکر لیا گیا

گوجرہ، پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی بہن کو لڑکی کے ورثاءنے اغواءکر لیا جبراً نکاح پڑھوا کر 15 دن تک زیادتی کرتے رہے

گوجرہ(این این آئی) نواں لاہور کے نواح میں دو عورتوں سمیت 12 افراد نے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کی حقیقی بہن کو اغواءکر لیا اور مغویہ کو 15 روز تک محبوس رکھ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بتایا گیا کہ تھانہ نواں لاہور کے چک نمبر 333 ج پسپانوالہ عبد الغفور کے بیٹے شہباز احمد نے چک مذکورہ کے اللہ رکھا کی بیٹی مسماة صائمہ بی بی سے 9 ماہ قبل لو میرج کر لی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کوشدید دکھ تھا شہباز احمد اپنی بیوی کو لیکر سندھ چلا گیا ۔نوبیہتا جوڑے کی عدم موجودگی میں لڑکی کے ورثاء12 افراد نے صائمہ کی بازیابی کیلئے عبد الغفور کی غیر شادی شدہ بیٹی آسیہ کو زبردستی اغواءکر لیا اور زبردستی اسکا نکاح ایک نوجوان اظہر حسین کیساتھ کر کے ایک کمرہ میںبند کر دیا۔ جہاں مغویہ کیساتھ پندرہ روز تک زبردستی زیادتی کا ارتکارب کیا جاتا رہا کہ ایک روز موقع پر کر مسماة آسیہ فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئی اور والدین کو اپنے ساتھ ہونیوالے مظالم سے آگاہ کیا۔ مغویہ کے والد نے نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کیساتھ جبراً نکاح کو نہیں مانتا اور ملزمان 15 روز تک زبردستی مغویہ کو محبوس رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ نواں لاہور پولیس گوجرہ نے مختلف دفعات کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier