سرکاری مارکیٹ سے دن دیہاڑے چورایک لاکھ روپیہ لے اڑے
تفتان سرکاری مارکیٹ کے دکاندار محمد ناصر بنگالی کی دکان سے چوروں سے دن دیہاڑے دکان کے اندر جا کر ایک لاکھ روپے کے قریب تجوڑی سمیت لے اڑے
تفتان (این این آئی)تفتان سرکاری مارکیٹ میں دن دیہاڑے
چوروں نے ایک لاکھ کے قریب روپے لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تفتان سرکاری مارکیٹ کے
دکاندار محمد ناصر بنگالی کی دکان سے چوروں سے دن دیہاڑے دکان کے اندر جا کر ایک
لاکھ روپے کے قریب تجوڑی سمیت لے اڑے۔ واردات کے بعد ناصر نامی دکاندار نے نامعلوم
چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا گیا دوسرے شخص کی نشاندہی پر کلی اسٹیشن تفتان
میں تجوری سے چوروں نے پیسے نکال کر تجوری کو پھینک دیا تھا۔ ایس ایچ او تفتان نے
تجوری کو خالی اپنی تحویل میں لے لیا، نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا
اور ان کی تلاش شروع کردی۔ تفتان بازار پنچائیت کے صدر حاجی عبدالستار کشانی
نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے چور آکر بھرے بازار سے بھرا تجوری
اٹھا کر پیسوں کے ساتھ لے گئے اس سے پہلے بھی کئی دکانوں نے چوروں نے سامان اٹھا
کر لے گئے ہیں ان کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان چوروں کے خلاف
انتظامیہ نوٹس لے اور سرکاری مارکیٹ کے قریب منی سینما گھروں کو فورا ختم کردیا
جائے کیونکہ اکثر چوروں کا گڑھ منی سینما گھروں سے شروع ہوتا اور چور اکثر فلمیں دیکھتے
ہیں اور دن دیہاڑے چوری بھی کرتے ہیں پھر غائب ہوتے ہیں ۔