خضدار میں چوری کی ورداتوں میں بے پناہ اضافہ ،چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ دکانوں کا صفایا کردیا
خضدار(این این آئی)خضدار میں چوری کی ورداتوں میں
بے پناہ اضافہ ،چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ دکانوں کا صفایا کردیا۔ تفصیلات کے
مطابق بدھ کی شب رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے نقب لگا کرچاندنی
چوک کے مقام پر پانچ دکانوں کا صفایا کردیا۔ چوروںنے شاپنگ سینٹر،پرچون کے دکانوں
سے ہزاروں روپے کی اشیاءلیکر فرار ہوگئے، دکانداروں کا چوری کی بڑھتی ہوئی وراداتوں
پر سخت تشویش کا اظہار چوری کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔