بم سے تباہ شدہ عراقی شہر کو گورنمنٹ نے ثقافتی ورثے کا درجہ دے دیا
بم سے تباہ شدہ عراقی شہر کو گورنمنٹ نے ثقافتی ورثے کا درجہ دے دیا
عراق کے شہر سمارہ کو جس میں کہ ایک پرانی مسجد
آباد تھی اور جس کو القاعدہ نے تباہ کر
دیا تھا، ثقافتی ورثے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ایک ترجمان کے مطابق یونیسکو کی
یونیورسل ہیریٹیج کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ وہ سمارہ کو ان جگہوں میں شامل کرے گی
جس کو کہ وہ دنیا کی مشہور ثقافتی جگہیں قرار دے چکی ہے۔ عراق کی سیرو سیاحت اور
آثار قدیمہ سے متعلق وزارت نے یونیسکو کے اس اقدام کو خوش دلی سے قبول کیا ہے۔ وزارت
کے ترجمان عبدالزاہرہ الطلقانی کا کہنا ہے کہ سمارہ کے ثقافتی ورثے والی جگہوں میں
شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب اسے بین الاقوامی توجہ ملے گی اوریونیسکو ایسی مزید
قدیم جگہوں کی حفاظت پر توجہ دے گا۔