اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 25 Sep 2008 04:43:00

آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران اہم واقعات کی دریافت

آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران اہم واقعات کی دریافت

کوہ لائی کائن جنوب مغربی آرکیڈیا میں واقع ہے اور اس میں راکھ کی ایک ایسی قربان گاہ ہے، ایک ایسی عبادت گاہ ہے ، ایک ایسا صحن ہے اور ایک ایسی چوگان گاہ ہے جسکے بارےمیں کہا جا رہا ہے کہ وہ یونانی دیوتا زیوس کے زیر استعمال تھیں یا اس سے منسلک تھیں۔ بہرحال اس علاقے کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ زبان زد عام دیوتا یعنی زیوس کی جائے پیدائش بھی ہے۔ محقیقن کی ٹیم جس میں یو اے فکیلٹی اور سٹوڈنٹ بھی شامل ہیں کوہ لائی کائن کی اس نئی دریافت سے بہت خوش ہیں۔ اس دریافت سے نہ صرف قدیم یونانی رسومات کا پتہ چلتا ہے بلکہ کوہ لائی کائن کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے جس پر کہ تمام تر سہولیات سے مزین زیوس کا یہ مندر واقع تھا۔ جیو سائنسز کے پروفیسر جارج ایچ ڈیوس کا کہنا ہے کہ کوہ لائی کائن نہ صرف اتھریٹک کھیلوں کا مرکز تھا بلکہ دیوتاؤں کے بادشاہ زیوس کی جائے پیدائش بھی تھی۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier