ایک تحقیق کے مطابق بڑھتی ہوءی
ماھولیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پرندے اپنے ملک اور شہر
چھوڑ کر دوسرے ملکوں اور شہروں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ
ابھی تک یہ نقل مکانی بہت کم کم ہے لیکن اندیشہ ہے کہ آءیندہ یہ بہت وسیع پیمانے
پر ہوگی۔ فرانس کے ان محققین نے ایک اور بات بھی کہی ہے اور جو زیادہ قابل غور ہے
وہ یہ ہے کہ مختلف علاقوں میں بسنے والے جنگلی جانور بھی پہلے کی نسبت آٹھ گنا
جلدی اور تیز نکل مکانی کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا کہ جانوروں کی بعض اقسام کے
لءے یہ صورتحال کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔
وکٹر ڈوکٹر جو پیرس میں نیچرل
ہسٹری سے متعلق عجاءب گھر کے لیڈ آتھر ہیں کا کہنا ہے کہ ہمارے ارد گرد کے جانور
اور پرندے وقت سے پہلے ہی نکل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے نظر آتے ہیں۔ ان کے
خیال میں یہ سب ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے۔