اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 26 Aug 2008 07:45:00

پارتھینان زلزلے سے محفوظ ڈیزاءن کی غمازی کرتا ہے

پارتھینان زلزلے سے محفوظ ڈیزاءن کی غمازی کرتا ہے

کہا جا رہا ہے کہ اگلے مہینے جاپانی ماہرین تعمیرات 2500 ہزار سال پرانی عمارت پارتھینان کے ڈیزاءن کا جاءزہ لیں گے اور اس راز کو معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ آخر کس وجہ سے پارتھینان اتنے سو سال سے زلزلوں سے محفوظ چلتی آ رہی ہے۔ پرانی ایکروپالس عمارتوں اور معبدوں کو محفوظ کرنے والے محکمہ کی انچارج ماریا لونی ڈو کا کہنا ہے کہ دوسرے یونانی معبدوں کی طرح پاتھینان میں بھی زلزلوں سے بچنے کی عجیب مدافعت موجعد ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یونانیوں کو زلزلوں کی فطرت اور تباہ کاریوں کے بارے میں بخوبی علم تھا ۔ یونان کا دورہ کرنے والی اس ٹیم کی سربراہی کے فراءض ماءی یونیورسٹی کے پروفیسر اور زلزلے کے بعد تعمیرات نو کے ماہر توشیکازو ھانازاتو کے ذمے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹیم مشہور یونانی معبدوں پر سیر حاصل معلومات فراہم کرے گی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier