ٹنڈیوبنجن یونیورسٹی کے ماہر آثار
قدیمہ اور ٹرکی میں کھداءی کا کام کرنے والی ٹیم کے انچارج پروفیسر ارنیسٹ پرنیکا
کا کہنا ہے کہ ٹراءے اس سے کہیں بڑا تھا جتنا کہ آج تک اس کے بارے میں بتایا جاتا
ہے یا یقین کیا جاتا ہے۔ ابھی تک سکالرز کا یہی خیال تھا کہ یہ افسانوی شہر 27
ہیکٹر پر پھیلا ہوا تھا لیکن پروفیسر ارنسٹ پرنیکا کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں تھا۔
جرمن میڈیا سے بات کرتے ہوءے انھہوں نے کہا کہ ٹراءے کم از کم 35 ہیکٹر پر پھیلا
ہوا شہر تھا۔ ان کے خیال میں حال ہی میں برونز ایج کی ملنے والی خندق اس بات کی
گواہی دیتی ہے کہ ٹراءے عام اندازوں سے کہیں بڑا شہر تھا۔