انٹار کٹکا دنیا کا سرد ترین اور زندگی کے لیے بے
رحم ترین خطہ مانا جاتا ہے لیکن انٹار
کٹکا قدرتی حسن سے یکسر عاری نہیں۔ یہ دنیا کا سب سے ٹھنڈا ، خشک اور ہوادارصحرا ہے۔ انٹار کٹکا کا تقریباََ 98 فیصد حصہ برف سے
ڈھکا ہوا ہے جس میں سے 1٫6 کلومیٹر سخت ترین برف سے ڈھکا ہوا ہے اور باقی 2 فیصد
حصہ پانی پر مشتمل ہے ۔ یہ براعظم دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے لیکن جما ہوا صحرا۔ ٹمپریچر کے لحاظ سے سائنسدانوں کے مطابق ا سکا
ٹمپریچر دنیا کا سب سے کم ترین ٹمپریچر ہے جو کہ منفی 89 ڈگری ہے۔ جہاں پر انسانی زندگی ممکن نہیں
ِ