اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:14:00

حج کیلئے آنے والے سب سے زیادہ زائرین انڈونیشیا سے ہیں

سعودی عرب میںحج کےلئے آنے والوں میں سب سے زیادہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے ، تعداد57 ہزار ہوگئی

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سال رواں حج کے لئے آنے والوں میں سب سے زیادہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جن کی تعداد57ہزار ہے۔ پاکستانیوں کی تعداد32 ہزار جبکہ بھارتی مسلمانوں کی تعداد30ہزار ہے۔محکمہ حج کے ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے آغاز سے اب تک پانچ لاکھ سے زائدعازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری کی سعادت حاصل کرچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 70ہزار افراد یہاں40 نمازوں کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہو چکے ہیں۔ زائرین کی اوسطاً356 بسیں روزانہ مدینہ پہنچ رہی ہیں جبکہ یہاں آٹھ روز قیام کے بعد انہیں488 بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا جا رہا ہے۔ان میں براہ راست مدینہ پہنچنے والی پروازوں کے مسافر بھی شامل ہیں جو بسوں کے ذریعے مکہ پہنچتے ہیں۔ دس سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ عازمین کو مکہ سے مدینے لے جانے ‘ واپس لانے اور حج آپریشن کے دوران دیگر مقامات پر استعمال ہونے والی20ہزار سے زائد بسوں کا انتظام مقامی طور پر کیا گیا ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier